• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریچھ نے سوئمنگ پول پر سوتے شخص کو چونکا دیا



حادثہ کسی کے ساتھ بھی پیش آسکتا ہے، لیکن حادثہ ہوتے ہوتے رہ جائے تو اس پر متاثرہ شخص پہلے ہکا بکا رہ جائے گا اور پھر خدا کا شکر بھی بجا لائے گا۔

ایسا ہی ایک واقعہ امریکی ریاست اوہائیو کی کاؤنٹی فرینکلن میں پیش آیا، جب پول کے کنارے سوتے ہوئے ایک شخص کو ریچھ نے چونکا دیا۔

یہ شخص سوئمنگ پول سے باہر آرام کر رہا تھا جو ممکنہ طور پر سوتا ہوا دکھائی دے رہا تھا۔

ایسے میں ایک ریچھ پول کے قریب آیا اس نے پہلے پانی میں اپنا منہ ڈالا اور پھر اس سوتے ہوئے شخص کے پاس آگیا۔ 

جیسے ہی ریچھ نے اس شخص کو چھوا تو یہ سوتا ہوا شخص اٹھ کر ہکا بکا رہ گیا، تاہم اگلے ہی لمحے اس کی سانس یہ دیکھ کر بحال ہوئی کہ ریچھ بھی اس سے دور بھاگ گیا۔

اس پورے واقعے کی منظر کشی اس شخص کی اہلیہ نے کمرے کی کھڑی سے کی اور ویڈیو کو سوشل میڈیا پر جاری کیا۔