• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طوطے کے انداز نے انٹرنیٹ کو اپنے سحر میں مبتلا کردیا


ایک طوطے نے خود ہی کو اپنے سحر میں مبتلا کردیا، جس کی بڑی وجہ اس طوطے کا وہ ردِ عمل ہے جو اس نے اپنے مالک کے پیار کرنے پر دیا۔

پالتو جانوروں کو رکھنے والے اپنے جانوروں کی اٹھکلیوں کی ویڈیو اکثر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیتے ہیں، جو کبھی ہنسنے اور کبھی تعریف کرنے پر مجبور کردیتی ہیں۔

تاہم اب سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جسے دیکھنے والے کو اس پیار میں مبتلا کردے گا۔ 

جی ہاں! آپ نے بالکل ٹھیک پڑھا، یہ ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ٹوئٹر، فیس بک اور دیگر پر مسلسل شیئر ہورہی ہے جس پر ہر کوئی پیار بھرا ردِ عمل دیتا دکھائی دے رہا ہے۔ 

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص اپنا ہاتھ طوطے کے سر کے قریب لاتا ہے، جبکہ وہ اسے چھوتا نہیں تب بھی طوطا ایسا محسوس کرنے لگتا ہے کہ اسے آغوش میں لے لیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر مالک اور پرندے کے اس ردِ عمل کو خوب پسند کیا جارہا ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ یہ بہت ہی پیارا ہے، جبکہ دوسرے نے لکھا کہ پرندے کی اس قناعت پسندی میں سانس لیتے دیکھیے، یہ واقعی پالتو جانور بننے کے لائق ہے۔

تازہ ترین