وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بہاولپور اور ملتان میں سول سیکرٹیرٹ کے ماڈلز کی منظوری دے دی۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سول سیکریٹریٹ ساؤتھ پنجاب بہاولپور اور سول سیکریٹریٹ ساؤتھ پنجاب ملتان کو جدید طرز پر تعمیر کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام سے کیا گیا ہر وعدہ پورا کریں گے۔
عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ جنوبی پنجاب میں پہلی بار ترقی کا نیا دور شروع ہوا ہے، جنوبی پنجاب کے دونوں سیکریٹریٹس کا سنگِ بنیاد جلد رکھا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ کئی ماہ بعد تعلیمی اداروں میں سرگرمیاں پھر شروع ہوگئی ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔
انہوں نے صوبے بھر کے اسکولوں میں مفت رینڈم ٹیسٹنگ کا بھی اعلان کیا۔