ملتان (سٹاف رپورٹر) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں اس وقت سب سے زیادہ جمہوریت کی ضرورت پاکستان کو ہے ، جمہوریت کا تسلسل نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان ترقی میں پیچھے رہ گیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمہوریت کے عالمی دن پر اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی ورکروں نے جمہوریت کے لئے لازوال قربانیاں دی ہیں اور یہ سلسلہ جاری ہے، ہمارے ہاں ہر چیز کنٹرولڈ ہے۔