• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سمندری طوفان ’سیلی‘ نے امریکی ریاستوں فلوریڈا اور الاباما کے ساحلی علاقوں میں تباہی مچادی، طوفانی بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں بدترین سیلابوں کا خطرہ بڑھ گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ان علاقوں میں ایک سو پانچ میل فی گھنٹہ ہواؤں کی رفتار کے ساتھ کیٹگری ٹو شدت کے طوفان سے ساحلی علاقوں میں پانچ لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔

متاثرہ علاقوں میں بجلی کے کھمبے گرگئے اور درخت جڑوں سے اکھڑ گئے جبکہ سڑکیں کئی فُٹ پانی میں ڈوبنے سے ٹریفک کی روانی بھی معطل ہوگئی۔

اس کے ساتھ ساتھ علاقوں میں اٹھارہ انچ تک طوفانی بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

حکام نے متاثرہ علاقے کے لوگوں کو بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔

محکمہ موسمیات نے طوفان کے زیرِاثر تین فٹ تک بارش ہونے کی پیش گوئی کردی ہے۔

تازہ ترین