آپ آف لائن ہیں
اتوار9؍صفر المظفّر 1442ھ 27؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

کورونا پر مبنی ڈاکومینٹری فلم ’76 ڈیز‘ ٹورنٹو فلم فیسٹول میں پیش

ٹورنٹو(مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی وبا کورونا کے مرکز ووہان سے متعلق تھیٹرز میں پیش کی جانے والی پہلی بڑی ڈاکومینٹری فلم ’76 ڈیز‘ ٹورنٹو فلم فیسٹول میں پیش کردی گئی ہے۔فروری 2020 میں 2 چینی فلمسازوں نے حفاظتی لباس پہنے چین کے شہر ووہان کے اس اسپتالوں میں اس جگہ کی عکس بندی کی جہاں کورونا سے متاثرہ مریضوں کا بے پناہ رش تھا۔دل دہلا دینے والے ان مناظر میں خوف زدہ چینی شہریوں کی افراتفری، اسپتالوں کے دروازے پیٹنا، تھکن سے چور طبی عملہ اور پیاروں کے دیدار کیلئے انتظامیہ سے کی جانے والی منت سماجت جیسے لمحات شامل ہیں۔ان تمام تصاویر اور ویڈیوز نیو یارک سے تعلق رکھنے والے ڈائریکٹر ہاؤ وو نے ایڈٹ کرکے ووہان میں 76 روزہ سخت لاک ڈاؤن کے نام پر بنائی جانے والی ڈاکومینٹری ’ 76 ڈیز ‘ میں شامل کیا جسے 14 ستمبر کو ٹورنٹو فلم فیسٹول میں پیش کیا گیا۔دستاویزی فلم کا انحصار ڈاکٹروں اورمریضوں کو اس نئی اوراذیت ناک حقیقت سے نمٹنے کی کوشش کرتے ہوئے دکھائی جانے والی ویڈیوز پر ہے جس کے پس منظر میں آواز کا استعمال یا

انٹرویوز شامل نہیں کیے گئے۔

دل لگی سے مزید