• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے بدھ کے روز سندھ ہائی کورٹ میں وکلاء سے ملاقاتیں اور 27ستمبر کو شاہراہ قائدین پر ہونے والے ”حقوق کراچی مارچ“ میں شرکت کی دعوت دی۔اس موقع پر اسلامک لائرز موومنٹ پاکستان کے صدر خان افضل خان دیگربھی موجود تھے۔حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ کراچی کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے تحریک شروع کی ہوئی ہے اسی سلسلے میں 27ستمبر کو شاہراہ قائدین پر عظیم الشان حقوق کراچی مارچ منعقد کیا جائے گا،کراچی پیکیج پر سیاست کی جارہی ہے اورکراچی کے مسائل حل کرنے میں کوئی سنجیدہ نہیں ہے،ہمیں وفاقی و صوبائی حکومتوں سے کراچی کے لیے کسی خیر کی توقع نہیں ہے ۔

تازہ ترین