• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحابہ ؓ کی زندگیاں اہل ایمان کیلئے مشعل راہ ہیں، مقررین

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) مرکزی جمعیت اہل حدیث سندھ کے امیر مفتی یوسف قصوری نے کہا ہے کہ صحابہ ؓ کی زندگیاں اہل ایمان کے لئے مشعل راہ ہیں، اہلسنت مکاتب فکر کے درمیان ہم آہنگی وطن عزیز کے روشن مستقبل کی نوید بن سکتا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ”تحریک دفاع صحابہ ؓ اہل حدیث ایکشن کمیٹی“ کے زیر اہتمام جامعۃ الاحسان الاسلامیہ منظور کالونی میں عظمت صحابہ ؓ سیمینار سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا، سیمینار کے مہمان خصوصی پروفیسر حافظ محمد سلفی تھے، سیمینار سے مولانا ابراہیم طارق، مولانا انس مدنی، مولانا ارشد علی، مولانا احسن سلفی، مولانا محمد افضل سردار، سید عامر نجیب، مولانا عبد الوکیل ناصر، مفتی رفیق سلفی اور مولانا اسحاق نذیر نے بھی خطاب کیا ۔

تازہ ترین