• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ مزید بڑھا دیا گیا، گیس سپلائی میں کمی کا سامنا ہے، کے الیکٹرک

شہر کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ مزید بڑھا دیا گیا


کراچی (اسٹاف رپورٹر) کے الیکٹرک نےشہر کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ مزید بڑھا دیاکراچی کے مختلف علاقوں میں بدھ کو بجلی کی بندش کا سلسلہ جاری رہا۔

بجلی کی بندش سے ملیر ،گڈاپ،لانڈھی ،کورنگی،لیاقت آباد سی ون ایریا، بھٹہ ویلیج، کیماڑی،شاہ فیصل کالونی،گرین ٹاون ،گلستان جوہر ،فیڈرل بی ایریا،سرجا نی ٹاون،قیوم آباد کے چاروں سیکٹر،جیکب لائن، لیاری، کھارادر، نیاآباد اور کھڈا مارکیٹ سمیت شہر کے مختلف علاقے متاثر رہےعلاقہ مکینوں کے مطابق تین سے چاربارایک سے دو گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ 

کے الیکٹرک کا کہنا ہے کمپنی کو گیس سپلائی میں کمی کا سامنا ہے، ایس ایس جی سی کو سپلائی مسائل کی وجہ سے کے الیکٹرک کو گیس پریشر میں کمی واقع ہوئی ہے۔

گیس میں کمی کے باعث بجلی کی پیداواری صلاحیت متاثر ہے، جس کے باعث چند علاقوں میں عارضی لوڈ مینجمنٹ کی جا سکتی ہےایس ایس جی سی کی جانب سے گیس پریشر کی بحالی کے ساتھ عارضی لوڈمینجمنٹ ختم کر دی جائے گی۔

تازہ ترین