• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی بیوروکریسی میں 11 افسران کے تقرر وتبادلے

اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) وفاقی بیورو کریسی کے متعدد افسران کے تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے 11 افسران کے تبادلوں کے نوٹیفکیشن جاری کر د یئے ہیں ،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری مختلف نوٹیفکیشنز کے مطابق سیکرٹریٹ گروپ گریڈ 20 کے او ایس ڈی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن خیال زاد گُل کو جوائنٹ سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی ڈویژن اور جوائنٹ سیکرٹری مذہبی امور ڈویژن طاہر احسان کو جوائنٹ سیکرٹری داخلہ ڈویژن تعینات کیا گیا ہے، ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈویژن قطب الدین کو ڈپٹی سیکرٹری پٹرولیم ڈویژن، گریڈ 19 کے محمد ریاض کو ڈپٹی سیکرٹری نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرری کے منتظر گریڈ 19 کے عبدالحامد بلوچ کو ڈپٹی سیکرٹری وزارتِ بین الصوبائی رابطہ تعینات کیا گیا ہے، گریڈ 19 کے ڈپٹی سیکرٹری داخلہ ڈویژن خیر محمد کو سول سرونٹس ایکٹ 1973 سیکشن 10 کے تحت جوائنٹ سیکرٹری پاور ڈویژن تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ ڈپٹی سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن سلیم شہزاد کو ڈپٹی سیکرٹری نیشنل ہیلتھ سروسز ڈویژن، حکمت اللہ خان مذہبی امور ڈویژن سے سیکشن افسر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات کئے گئے ہیں ، او ایم جی گریڈ 17 کی صبیحہ پروین سیکشن افسر کامرس ڈویژن تعینات کر دی گئیں،دریں اثناء تقرری کی منتظر زینیاء ہمایوں سانک گریڈ 18 کی خدمات پنجاب حکومت اور گریڈ 17 کی ثانیہ صفی کی خدمات بلوچستان سے خیبرپختونخوا حکومت کے سپرد کر دی گئیں، دونوں خواتین افسران کا تعلق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس سے ہے۔

تازہ ترین