• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ،صحافی اسد علی طور کی ایک ہفتے کیلئے حفاظتی ضمانت منظور

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے صحافی اسد علی طور کی ایک ہفتےکیلئے حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ گزشتہ روز چیف جسٹس اطہر من اللہ نے صحافی اسد علی طور کی حفاظتی ضمانت کی درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے ایک ہفتے کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے پٹیشنر کو اس عرصہ کے دوران متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت جاری کی۔ اسد طور نے اپنے خلاف مقدمہ درج ہونے پر ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ اس سے پہلے کراچی میں ایکسپریس کے رپورٹر بلال فاروقی کو گھر میں چھاپہ مار کر گرفتار کیا گیا تھا، بلال فاروقی پر سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز پوسٹس لگانے کا الزام ہےتاہم انہیں رہا کردیا گیا تھا۔

تازہ ترین