• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمعیت اہلحدیث کا حدودوتعزیرات کے نفاذ کی تحریک چلانیکا اعلان

لاہور (نمائندہ جنگ) مرکزی جمعیت اہل حدیث پنجاب نے آئین میں درج اسلامی حدودو تعزیرات کے نفاذ کی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا۔تحریک کے تحت سیمینارز، جلسے اور ریلیاں نکالی جائیں گی، مساجد میں جمعہ کے خطبات اس موضوع پر دیئے جائینگے۔ مرکز اہل حدیث راوی روڈ میں امیر پنجاب مولانا عبدالرشید حجازی کی زیرصدارت اجلاس کے بعد ناظم اعلیٰ پنجاب حافظ محمد یونس آزاد نے میڈیا بریفنگ میں کہا ہم نے فیصلہ کیا کہ صوبائی سطح پر عوام میں اسلامی حدود وتعزیرات کی اہمیت بارے شعور بیدار ،آئین میں درج اسلامی حدودوتعزیرات کے نفاذ کی تحریک کے تحت جلسوں، ریلیوں اور سیمینارز کا انعقاد کیاجائے گا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر علامہ ساجد میر نے کہا وزیراعظم کی طرف سے مردانہ اعضاء کا ٹنے کی سزا غیرفطری اور غیرشرعی ہے، اسے مسترد کرتے ہیں۔

تازہ ترین