• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم جنس پرستی کی شادی،دولہا عاصمہ بی بی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم واپس

راولپنڈی(نمائندہ جنگ)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس صادق محمود خرم نے ہم جنس پرستی کی شادی میں دولہا بننے والی مبینہ لڑکی علی آکاش عرف عاصمہ بی بی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا عدالتی حکم واپس لیتے ہوئے وفاقی حکومت کو ہدایت کی ہے وہ اس معاملے میں اپنی مرضی کرنے میں آزاد ہےاور اگر ضرورت سمجھے تو قانون کے مطابق عمل کرے۔جبکہ نادراکو حکم جاری کیا ہے کہ وہ عدالتی حکم کی رو سےآکاش علی عرف عاصمہ بی بی کےشناحتی کارڈ میں جنس کے کالم میں تبدیلی کے حوالے سے قانون اورٹرانس جینڈر پرسنز (پروٹیکشن آف رائٹس)ایکٹ2018کےتحت دوبارہ حکم جار ی کرےاورتمام متعلقہ فریقین کوسماعت کا موقع فراہم کرے۔ جہاں تک آکاش علی عرف عاصمہ بی بی کے حوالے سے لڑکی(مبینہ دلہن) نیہا کے والد کے وکیل کی طرف سے جنس اور شادی کے متعلق اٹھائے گے نکات کاتعلق ہےوہ اس رٹ میں حل نہیں ہوسکتے۔

تازہ ترین