• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عظمی گیلانی شوبز انڈسٹری کی لیجنڈ ہیں: سیمی راحیل

شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ سیمی راحیل کا کہنا ہے کہ اداکارہ عظمیٰ گیلانی شوبز انڈسٹری کی لیجنڈ ہیں۔

اداکارہ سیمی راحیل نے ماضی میں عظمیٰ گیلانی کے ساتھ کئے گئے ایک ڈرامے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ وہ بہترین وقت تھا جب اپنے  پسندیدہ اور بہترین لوگوں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔


انہوں نے عظمیٰ گیلانی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’خاص طور پر عظمٰی گیلانی کے ساتھ کام کرتے ہوئے میں نے بہت کچھ سیکھا جو شوبز انڈسٹری کی بہت باصلاحیت اور نایاب اداکارہ ہیں۔‘

خیال رہے کہ دونوں سینئر اداکاراؤں نے بانو قدسیہ کے ڈرامے ’کوئی تو ہو‘ میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

تازہ ترین