• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ سیمی راحیل کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پروڈیوسرز باصلاحیت فنکاروں کو نظر انداز کر کے ٹک ٹاک کے ناتجرجہ کار اداکاروں کو فوقیت دے رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر سیمی راحیل نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’پروڈیوسرز صرف ان اداکاروں کی خدمات حاصل کررہے ہیں جن میں اداکاری کا کوئی تجربہ نہیں ہے۔‘


انہوں نے لکھا کہ یہ افسوسناک بات ہے کہ پروڈیوسرز اداکاروں کو تو معاوضہ ادا کرنے سے کتراتے ہیں لیکن خوبصورت لڑکے اور لڑکیوں کو پروموٹ کرنے میں پیش پیش رہتے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ ٹک ٹاک اور انسٹاگرام سے شہرت پانے والے لڑکے لڑکیاں صرف شہرت کیلئے بیتاب ہیں، اُن میں اداکاری کی کوئی صلاحیتیں موجود نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ سینئر اداکارہ سیمی راحیل پاکستان شوبز انڈسٹری میں اپنی جاندار اداکاری کی وجہ سے جانی جاتی ہیں، وہ اداکارہ مہرین راحیل اور دانیال راحیل کی والدہ ہیں۔

تازہ ترین