• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 800 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 14 ہزار 200 روپے ہوگئی۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 800 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 14 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونےکی قیمت 686 روپے کم ہوکر 97 ہزار 908 روپے ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کا مزید کہنا ہے کہ عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 16  ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 949 روپے ہوگئی ہے۔

تازہ ترین