• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کی ترقی اولین ترجیح، معدنی وسائل کو شفاف طریقے سے بروئے کار لایا جائے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت بلوچستان کے معدنی وسائل سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔

وزیرِ قانون فروغ نسیم، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان، وزیرِ اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان، وزیرعظم کے معاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ و دیگر سینیئر سول اور ملٹری افسران اجلاس شریک تھے۔

اجلاس میں ملکی سرمایہ کاروں اور معروف کاروباری شخصیات کے نمائندگان بھی شریک ہوئے۔

 اجلاس میں بلوچستان کے معدنی وسائل کو بروئے کار لانے کے حوالے سے روڈ میپ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، صوبے کے معدنی وسائل کو نہایت شفاف اور منظم طریقے سے بروئے کار لایا جائے۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان ایکسپلوریشن کمپنی کو ہر ممکنہ معاونت فراہم کی جائے، حکومت کاروباری برادری کو ہر ممکنہ سہولت فراہم کرے گی۔

تازہ ترین