• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مخالفین کو گالیاں دینا شیخ چلی کا پرانا وتیرہ ہے، رانا ثناء

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء ﷲ خان نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ سستی شہرت کے لئے مخالفین کو گالیاں دینا شیخ چلی کا پرانا وطیرہ ہے۔ اے پی سی کے انعقاد سے پہلے ہی حکمرانوں کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں۔

رانا ثناء ﷲ خان نے کہا کہ بزدل شیخ رشید پاکستانی سیاست میں گوئیبلز کے مقام پر فائز ہے۔ ریلوے کو 50 ارب روپے کے تاریخی خسارے کا شکار بنانے والا شیخ رشید قومی مجرم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئین، جمہور اور عوام کے خلاف سازشوں کے سامنے پہاڑ بن کر کھڑے ہیں، عمران خان ٹولہ جھوٹ اور جبر کے زور پر مزید وقت نہیں نکال سکتا۔

رانا ثناء ﷲ خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کا واحد جرم پاکستان کے مفادات کا تحفظ کرنا ہے۔

تازہ ترین