• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مختلف حادثات میں دو بچوں سمیت3افراد جاں بحق ہو گئے، تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد ڈی سلوا ٹاؤن کے قریب گھر کی چھت سے گر کر10سالہ ذولقرنین جاں بحق ہو گیا جسکی لاش کو عباسی شہید اسپتال لایا گیا،سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر کے قریب ٹریفک حادثے میں 35 سال کا نا معلوم شخص جاں بحق ہو گیا ،جسکی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا،گلشن اقبال راشد منہاس روڈ پر ٹریفک حادثے میں 15سالہ سلیم جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو جناح اسپتال لایا گیا۔

تازہ ترین