• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیلر سوئفٹ کا کیٹی پیری کی بیٹی کیلئے کمبل کا تحفہ اور پیار بھرا پیغام

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے امریکی پاپ اسٹار کیٹی پیری کی بیٹی کو ہاتھ سے تیار کیا ایک خوبصورت کمبل تحفے میں بھیج دیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کیٹی پیری نے ایک خوبصورت اور نرم و ملائم بچوں کے کمبل کی تصویر شیئر کی جو گلوکارہ ٹیلرسوئفٹ کی جانب سے اُن کی ننھی پری کے لیے بھیجا گیا ہے۔ٹیلر سوئفٹ کی جانب سے بھیجے گئے تحفے پر ہاتھ کی کڑھائی سے ’بےبی بلوم‘ لکھا گیا ہے جبکہ اُس کے ساتھ ہی ایک پھول بھی بنایا گیا ہے۔امریکی گلوکارہ نے اِس خوبصورت تحفے کے ساتھ کیٹی پیری اور اُن کی بیٹی کے لیے محبت بھرا پیغام بھی بھیجا۔تحفے کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے کیٹی پیری نے لکھا کہ ’مس ڈیسی نے ٹیلر سوئفٹ کے اِس خوبصورت تحفے کو اپنے ہاتھوں میں لیا اور مجھے اُمید ہے کہ جب تک وہ بڑ ی نہیں ہوجاتیں تب تک یہ تحفہ استعمال کرتی رہیں گی۔‘خیال رہے کہ کیٹی پیری نے 2010 میں برطانوی اداکار رسل ایڈورڈ کے ساتھ شادی کی تھی اور دو سال بعد ہی ان دونوں میں علیحدگی ہوگئی تھی جبکہ گلوکارہ 2016 سے اداکار اورلینڈو بلوم کے ساتھ تعلقات میں ہیں۔اورلینڈو بلوم نے 2019 میں کیٹی پیری کے ساتھ منگنی کی تھی جبکہ خبریں ہیں کہ جلد یہ دونوں شادی کرکے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کریں گے اور گزشتہ ماہ ہی اس جوڑے کا ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام ’ڈیسی ڈوو بلوم‘ ہے۔

تازہ ترین