• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹلی میں ریسٹورنٹ اور پیزا کباب کی افتتاحی تقریب

میلان ( شہباز بھٹی)اٹلی کے شہر ترنتیو میں عثمان فوڈ کی جانب سے اٹلی میں مقیم ہم وطنوں کی شادی بیاہ و دیگر تقریبات کے لیے حلال فوڈ کے بہترین مرکز عثمان گرل ریسٹورنٹ پیزا کباب کی رنگارنگ افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا آغاز مفتی الامین کی دعا سے ہوا ۔افتتاحی تقریب میں سیاسی،سماجی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔عثمان سرور نے شرکا کے ساتھ ربن کاٹ کر ریسٹورنٹ کاافتتاح کیا ۔تقریب میں آنے والے مہمانوں نے گرل ریسٹورنٹ کھولنے پر عثمان سرور کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کاروبار میں خیر و برکت کے لیے دعائے خیر کی۔
تازہ ترین