• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب نے چوہدری برادران کیخلاف بینک نادہندگی کی انکوائری بند کردی

لاہور (اے پی پی )قومی احتساب بیورو( نیب) نے مسلم لیگ( ق) کے رہنماؤں چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویز الہیٰ کےخلاف 20 سال پرانی بینک نادہندگی کی انکوائری بند کردی۔

نیب لاہور نے انکوائری بند کرنے کی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروا دی، نیب کی رپورٹ کے مطابق چوہدری برادران کیخلاف بینک نادہندگی کی انکوائری بند کر چکے ہیں، چوہدری برادران کیخلاف شواہد نہ ملنے پر انکوائری بند کی گئی۔

نیب کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چوہدری برادران پر قرضہ حاصل کرنے کےلئے عائد کیا گیا الزام ان پر لاگو نہیں ہوتا، چوہدری برادران کیخلاف 12 اپریل 2000ءمیں انویسٹی گیشن شروع کی گئی۔

چوہدری برادران کیخلاف 3 انویسٹی گیشنز کی منظوری 14 فروری 2019ءکو دی گئیں، نیب کے مطابق چوہدری شجاعت کیخلاف دوران وفاقی وزیر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے اور چوہدری پرویز الہیٰ پر بطور اسپیکر اسمبلی آمدن سے زائد اثاثہ جات سمیت بطور سابق صوبائی وزیر بلدیات غیر قانونی تعیناتیوں کا الزام ہے۔

نیب کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ درخواست گزاروں نے جو درخواست دائر کی اسے مسترد کیا جائے۔

تازہ ترین