• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب:ایک دن میں خواتین اور بچوں سے زیادتی کے 5واقعات

کراچی (نیوز ڈیسک) پنجاب میں ایک دن میں خواتین اور بچوں سے زیادتی کے 5 واقعات رپورٹ ہوئے،گونگی بہری لڑکی کو نشانہ بنانے والے ملزمان گرفتار،لاہور میں ڈاکوئوں نے خاتون سے زیادتی کی۔چنی گوٹھ کے نواحی علاقہ موضع مہند شریف کی بستی ڈایا میں گونگی بہری لڑکی سے زیادتی کرنے والے ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے موضع مہند کی بستی ڈایا کی رہائشی گونگی بہری شادی شدہ لڑکی (ن م) گھر میں اکیلی تھی کہ اسی دوران اس کے رشتے داروں ساجد اور وقاص نے گھر میں داخل ہوکر لڑکی کے ساتھ زبردستی زیادتی کی اور اس کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر بھی وائرل کردی۔ لاہور میں رائے ونڈ پولیس نے ڈکیتی کے دوران خاتون سے زیادتی کے ملوث2ملزم گرفتارکر لیے۔سجاد اور قاسم نے گھر میں ڈکیتی کے دوران خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ضلع مظفرگڑھ میں 24 گھنٹوں کے اندر بچے سے زیادتی کے دو واقعات رپورٹ ہوئے ہیں،نامعلوم شخص نے 6 سالہ بچی کو باغ میں لیجاکر زیادتی کا نشانہ بناڈالا جبکہ 7 سالہ بچے کو بھی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔تحصیل کوٹ ادو کے علاقے قصبہ گجرات میں بدھ کے روز امان اللہ نامی شخص 7 سالہ بچے (م) کو کھیت میں لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بناڈالا،بچے کے شور پر اہل علاقہ موقع پر پہنچے تو ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا،پولیس نے بچے کی والدہ کی مدعیت میں تھانہ محمودکوٹ میں امان اللہ نامی ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔دوسرا واقعہ بھی تحصیل جتوئی کے موضع سہو میں پیش آیا جہاں نامعلوم شخص 6 سالہ بچی (ز) بی بی کو بہلا پھسلا کر باغ میں لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔پولیس کیمطابق بچی کے شور پر اہل علاقہ جمع ہوئے تو ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا\۔خان پور یہ واقع تھانہ صدر کی حدود چک 12 پی میں پیش آیا جہاں مجاھد یعقوب کی 8 سالہ بھتیجی اپنے گھر کے قریب دکان پر بسکٹ لینے گئی تو دکان دار عامر نے بچی سے زیادتی کی کوشش کی ۔ اہل علاقہ نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔اسلام آباد میں 14سالہ نوجوان سے بدفعلی کا ارتکاب کرنیوالے شخص کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تازہ ترین