• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب،برطانوی امداد سے تعمیر ہزاروں کلاس رومز میں استعمال سےقبل ہی دراڑیں

لاہور(آصف محمود ) لاہور سمیت پاکستان کے مختلف علاقوں کے اسکولوں میں 10ارب روپے کی برطانوی امداد سے بنائے گئے ہزاروں کلاس رومز کی تعمیر میں غیر معیاری میٹریل استعمال کیا گیا جس کی وجہ سے استعمال سے قبل ہی بلڈنگز میں دراڑیں پڑ گئیں اور طالب علم کلاسوں کی بجائے عارضی ٹینٹوں میں پڑھنے پر مجبور ہیں تعمیرات میں ناقص میٹیریل استعمال ہوا،اب یہ خطرناک عمارتیں IMC برطانیہ دوبارہ تیار کریگا ۔ یہ انکشاف برطانوی ہاؤس آف لارڈز میں پیش کی جانے والی رپورٹ میں ہوا ہے۔برطانیہ کے فارن آفس منسٹر لارڈ طارق احمد نے گزشتہ روز ہائوس آف لارڈز میں اس رپورٹ کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ فارن اینڈ کامن ویلتھ ڈویلپمنٹ آفس کے ذریعہ کرائی جانے والی آزادانہ تحقیقات اورجائزہ لینے سے پتہ چلا ہے کہ برطانوی ادارہ برائے انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ (ڈیفڈ) طرف سے اسکول تعمیرات اور بحالی پروگرام کےلئےپاکستان کو دی جانے والی10ارب کی رقم سے تعمیر کردہ سکولوں کی کچھ عمارتیں پاکستان بلڈنگ کوڈ کے مطابق نہیں ہیں۔

تازہ ترین