• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کابینہ کمیٹی برائے قانون کااجلاس،مختلف تجاویز بحث کے بعدمنظور

لاہور(خصوصی رپورٹر)صوبائی وزیر قانون،پارلیمانی امور و سوشل ویلفیئر راجہ بشارت کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں کابینہ کمیٹی برائے قانون کا 34 واں اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزراء تیمور احمد خان،حافظ ممتاز احمد اور راجہ یاسر ہمایوں سمیت متعلقہ محکموں کے سیکرٹریزنے بھی شرکت کی ۔کمیٹی نے مختلف محکموں کی جانب سے پیش کی جائے والی متعدد تجاویز غور و غوض اور بحث کے بعد منظور کر لیں. جن تجاویز کی منظوری دی گئی ان میں فارن کرنسی کی ادائیگیاں چینی کرنسی یوآن میں کرنے کے لیے پاور جنریشن پالیسی 2015 ء میں ترمیم، محکمہ جنگلی حیات کی جانب سے قوانین کی خلاف ورزی پرجرمانہ و قید کی سزا اور پرائیویٹ وائلڈ لائف بریڈنگ فارم کی رجسٹریشن و تجدید کی فیس میں اضافہ، پی سی پی ایئر گن، سی او 2 ایئر گن اور بے آواز ایئر گن کو تحفظ جنگلی حیات ایکٹ 2007 ء کی دفعہ 9 میں شامل کرنا،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ میں کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنا اورپنجاب میں دیگر صوبوں کی گاڑیوں کو دوبارہ رجسٹر کرنے کے لیے صوبائی موٹر وہیکل آرڈیننس 1965ء میں ترمیم شامل ہے. کابینہ کمیٹی نے لاہور ترقیاتی ادارے میں حسان احمد ریاض ایڈووکیٹ اور خالد محمود چوہدری ایڈووکیٹ کی بطور تخمینہ کار تقرری کی سفارش منظور کر لی۔
تازہ ترین