• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی قیادت میں پاکستان گرے لسٹ سے باہر آئیگا ، چوہدری سرور

لاہور(نمائندہ خصوصی) گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان گر ے لسٹ سے بھی باہر آئے گا۔ گورنر ہاؤس لاہور میں تحر یک انصاف کے مرکزی رکن شوکت بسراء اور پارٹی کے دیگر وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کر تے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ اپوزیشن کی تمام تر رکاوٹوں کے باوجود پار لیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اینٹی منی لانڈر نگ سمیت 5 بلز کی منظوری اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ تحر یک انصاف کی حکومت پار لیمنٹ میں مضبوط ہے اور اپوزیشن کا سیاسی مفادات کے تحفظ کا ایجنڈا ہر محاذ پر شکست سے دوچار ہو رہا ہے۔ حکومت کے تمام تر فیصلے صرف اور صرف ملک وقوم کے مفادات کے تحفظ کے لیے ہیں۔
تازہ ترین