• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حوالات میں بند ملزم کے خلاف اقدام خودکشی کا مقدمہ درج

ملتان (سٹاف رپورٹر) حوالات میں بند ملزم کے خلاف اقدام خودکشی کا مقدمہ درج۔تفصیل کے مطابق الپہ پولیس کو ہیڈ کانسٹیبل محمد یونس نے استغاثہ پیش کرتے ہوئے موقف اختیار کہ الپہ پولیس کی حوالات میں زیر حراست ملزم حاجی صاحب نے چائے کا کپ توڑا اور ٹکڑوں سے اپنے آپ کو زخمی کردیا جس کو طبی امداد کے لئے نشتر ہسپتال لایا گیا ملزم نے اپنے آپ کو زخمی کرکے اقدام خودکشی کی کوشش کی، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے ۔
تازہ ترین