• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معاون خصوصی غزن جمال کا ایکسائز ہیلپ لائن کا افتتاح

پشاور ( نیوزڈیسک )محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن نے عوامی کیساتھ رابطہ کار کو مزید بہتر بنانے کیلئے معاون خصوصی غزن جمال کی ایکسائز ہیلپ لائن کا افتتاح کردیا۔افتتا حی تقریب میں سیکرٹری ایکسائز اسلام زیب، ایڈیشنل سیکرٹری اسد ہارون اور ڈی جی ایکسائز فیاض علی شاہ بھی موجود تھے۔معاون خصوصی غزن جمال نے اس موقع اظہا ر خیا ل کر تے ہو ئے کہا کہ اب ایکسائز ادارے کی خدمات عوام سے صرف ایک فون کال کے فاصلے پر ہیں اور عوامی معلومات اور سہولیات کو عوام کے دسترس میں لانے کیلئے ہیلپ لائن کا افتتاح کیا ہے۔ 9211693-091ہیلپ لائن پر دفتری اوقات میں ادارے سے متعلق کسی بھی قسم کی معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں ۔معاون خصوصی کے مطابق عوام ایکسائز محکمے سے متعلق اپنی تجاویز و آرا بھی صوبے کے مختلف حصوں سے ٹیلیفون کے زریعے دفتری اوقات میں ریکارڈ کرواسکتے ہیں اور سیکرٹری اور ڈی جی ایکسائز سمیت معاون خصوصی غزن جمال موصول ہونے والی تجاویز و آرا کا ہفتہ وار معائنہ بھی کرینگے۔ہیلپ لائن کے مقا صد با رے غزن جمال کا کہنا تھا کہ ادارے اور عوام کے درمیان رابطے کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔
تازہ ترین