• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے ارکان پارلیمنٹ کی سال 2018ء کی ٹیکس ڈائریکٹری جاری کر دی گئی ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (آیف بی آر) کی جانب سے جاری کی گئی ڈائریکٹری کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے 2018ء میں 2 لاکھ 82 ہزار 449 روپے ٹیکس دیا جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے 97 لاکھ 30 ہزار 545 روپے اور پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر آصف زرداری نے 28 لاکھ 91 ہزار 455 روپے ٹیکس دیا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے 10 لاکھ 22 ہزار 184 روپے جبکہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے 48 لاکھ 8 ہزار 948 روپے ٹیکس دیا اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے کوئی ٹیکس نہیں دیا گیا۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے 2018ء میں  53 لاکھ46 ہزار 342 روپے، بلاول بھٹو زرداری نے 2 لاکھ 94 ہزار 117 روپے جبکہ خواجہ سعد رفیق نے 29 لاکھ 49ہزار 200 روپے ٹیکس دیا۔

اسی طرح اختر مینگل نے2018ء میں 13 لاکھ 24 ہزار 375 روپے، وفاقی وزیر علی زیدی نے 8 لاکھ 96 ہزار 191 روپے اور سابق وزیر قانون رانا ثناءاللّٰہ نے 13 لاکھ 88 ہزار 275 روپے ٹیکس دیا تھا۔

ایف بی آر کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے 3 لاکھ 57 ہزار 100 روپے اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے 24 کروڑ13 لاکھ 29 ہزار 362 روپے ٹیکس دیا۔

ایف بی آر کے مطابق راجہ پرویز اشرف نے 2 لاکھ 67 ہزار 380 روپے، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک نے 18 لاکھ 26 ہزار 899 روپے اور علی محمد خان نے 4 لاکھ 30 ہزار 695 روپے ٹیکس دیا۔


سال 2018ء میں ٹیکس ادا کرنے والے سیاسی رہنماؤں کی فہرست 


اسی طرح 2018ء میں حمزہ شہباز نے 87 لاکھ 5 ہزار 368 روپے ٹیکس دیا، وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی نے 1 لاکھ 83 ہزار 900 روپے جبکہ  حماد اظہر نے اے او پیز کے تحت 5 کروڑ 94 لاکھ 21 ہزار 700 روپے اور 22 ہزار 445 روپے انکم ٹیکس جمع کرایا۔

ایف بی آر کے مطابق پی پی پی کے خورشید شاہ نے 3 لاکھ 5ہزار 100 روپے ٹیکس ادا کیا ۔

ایف بی آر کی ٹیکس رپورٹ 2018ء کے مطابق سینیٹر فروغ نسیم نے 3 کروڑ 51 لاکھ روپے، سینیٹر طلحہ محمود نے 2 کروڑ 92 لاکھ سے زیادہ ٹیکس ادا کیا۔

اسی طرح تاج محمد آفریدی نے 2 کروڑ 81 لاکھ روپے ، سینیٹرمصدق ملک نے 25 لاکھ روپے سے زیادہ ٹیکس جمع کرایا جبکہ سینیٹر حافظ عبدالکریم نے 43 لاکھ 24 ہزار روپے، سینیٹر مصطفی نواز کھوکھرنے 41 لاکھ روپے ، میاں عتیق نے 8 لاکھ 61 ہزار اور فاروق نائیک نے 64 لاکھ 71 ہزار روپے ٹیکس ادا کیا۔

ایف بی آر کی ٹیکس ڈائریکٹری 2018ء کے مطابق مشاہد اللہ خان نے 3 لاکھ 16 ہزار،رحمان ملک نے ایک لاکھ 73 ہزار روپے، ساجد میر نے 3 لاکھ 96 ہزار، پرویز رشید نے ایک لاکھ 75 ہزار جبکہ سینیٹر عبدالقیوم نے ساڑھے 5 لاکھ روپے ٹیکس جمع کروایا۔

ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس جمع نہ کروانے والوں کی بھی فہرست جاری کی گئی ہے جس کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید ، سینیٹرشمیم آفریدی، سینیٹر رانا مقبول احمد نے کوئی ٹیکس جمع نہیں کروایا ہے ۔

دوسری جا نب نورالحق قادری، زاہد اکرم درانی، شیرعلی ارباب ، ایم این اے بشیرخان ، محمد ساجد بھی ٹیکس ادا نہ کرنے والوں میں شامل ہیں ۔

تازہ ترین