• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی حکومت نے ایران جیسے دیرینہ اتحادی کو نظر انداز کیا، سونیا گاندھی

تصویر، بھارتی میڈیا
تصویر، بھارتی میڈیا

بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے ایران جیسے دیرینہ اتحادی کو نظر انداز کیا ہے۔

بھارتی جریدے میں شائع مضمون میں سونیا گاندھی نے کہا کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے قتل پر بھارت کا مدھم ردِعمل اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ نئی دہلی اپنی آزاد خارجہ پالیسی کے دعوے سے دستبرداری ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے ایران جیسے دیرینہ اتحادی کو نظر انداز اور اسرائیل کی حمایت کر کے بھارت کی سفارتی خودمختاری کو قربان کر دیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید