• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران بات کرنا چاہتا ہے، میں نے کہا اب بہت دیر ہو چکی ہے، ٹرمپ کا دعویٰ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران بات کرنا چاہتا ہے لیکن میں نے کہا اب بہت دیر ہو چکی ہے۔ 

سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کا فضائی دفاع، فضائیہ، بحریہ اور قیادت ختم ہو چکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران بات کرنا چاہتا ہے لیکن میں نے کہا اب بہت دیر ہوچکی۔

اس سے قبل اپنے بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ موجودہ فوجی کارروائی ایران کے خلاف صرف ابتدا ہے، ’بڑی لہر‘ ابھی آنا باقی ہے، حملے میں ایران کے 49 رہنما مارے گئے ہیں۔

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایران کی قیادت کے خاتمے کی کوشش کر رہے ہیں مگر اس کے بعد کا کوئی منصوبہ موجود نہیں۔

واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل نے ایران پر اچانک حملہ کرکے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو شہید کردیا۔

حملوں میں اب تک ایران میں مارے گئے افراد کی تعداد 750 سے تجاوز کرچکی ہے۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید