• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مزید 5 ممالک اسرائیل سے تعلقات بحال کرنے پر سنجیدہ ہیں، مارک میڈوز

امریکی صدر کے چیف آف اسٹاف مارک میڈوز کا کہنا ہے کہ مزید 5 ممالک اسرائیل سے تعلقات بحال کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں۔

مارک میڈوز نے بتایا کہ اسرائیل سے تعلقات پر غور کرنے والے 3 ملکوں کاتعلق خطے سے ہے، جبکہ ممکنہ طور پر ایک ملک اومان ہوسکتا ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں ان 5 ملکوں کے نام بتانے سے گریز کیا ۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ دعویٰ کرچکے ہیں کہ بالآخر سعودی عرب بھی ڈیل پر تیار ہوجائے گا۔

تازہ ترین