فلسطین نے اسرائیل، امارات امن معاہدے پر دستخط کے دن کو عرب دنیا کے لیے یوم سیاہ قرار دے دیا۔
فلسطینی وزیراعظم محمد اشتیہ کا کہنا ہے کہ کل کا دن عرب دنیا کے لیے سیاہ ترین اور عرب لیگ کی شکست کا دن ہوگا جو متحد نہیں منقسم ہے۔
انھوں نے کہا کہ کل فلسطینیوں کے خلاف زیادتیوں کی تاریخ میں ایک اور دن رقم ہو جائے گا، عرب لیگ کی جانب سے متحدہ عرب امارات اور بحرین کے اسرائیل کے ساتھ معاہدے کی مذمت نہ کرنے پر فلسطینی انتظامیہ کو عرب لیگ سے اپنے تعلقات پر نظر ثانی کرنا ہوگی۔
متحدہ عرب امارات اور بحرین کے اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کے معاہدے پر دستخط کی تقریب کل واشنگٹن میں ہوگی۔