• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل، بحرین کا تعلقات معمول پر لانے کا اعلان

اسرائیل اور بحرین کے تعلقات معمول پر لانے کے اعلان کے ایک روز بعد دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے فون پر رابطہ کیا اور تاریخی معاہدے پر ایک دوسرے کو مبارک باد دی۔

دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے تعلقات کو آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بحرین اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدے کا اعلان کیا تھا، امریکی صدر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ایک اور تاریخی پیش رفت ہوئی ہے اور ہمارے دو عظیم دوستوں اسرائیل اور بحرین نے امن معاہدہ پر اتفاق کیا ہے۔

دوسری جانب ترکی اور ایران نے بحرین اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدے کو شرمناک قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کردیا ہے۔

دونوں ممالک کا کہنا ہے کہ اسرائیل سے شرمناک ڈیل کے ذریعے بحرین نے فلسطین کاز کو قربان کر دیا۔

تازہ ترین