• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہرنائی: کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے دو کانکن جاں بحق

بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے کھوسٹ کی کوئلہ کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے دم گھٹنے کے باعث دو کانکن جاں بحق ہوگئے۔

مائنز ریسکیو کا عملہ نہ ہونے کی وجہ سے مقامی مزدوروں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشیں کان سے نکال کر ہسپتال پہنچا ئیں۔

لیویز حکام کے مطابق ہرنائی کے علاقے کھوسٹ کی کوئلہ کی کان میں دو مزدور کان کنی کررہے تھے کہ اچانک کان میں زہریلی گیس بھر گئی۔

جس کی وجہ سےدم گھٹنے سے دو کان کن محمد طاہر اور صدیق اللّٰہ جان بحق ہوگئے۔

کھوسٹ میں مائنز ریسکیو کا عملہ موجود نہ ہونے کی وجہ سے مقامی مزدوروں نے لاشیں کان سے نکال کر اسپتال منتقل کردیں۔

تازہ ترین