• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نعیم اکبر کی سیکرٹری قانون تعیناتی کیخلاف درخواست پر وفاق کو نوٹس جاری

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے راجہ نعیم اکبر کی بطور سیکرٹری قانون و انصاف تعیناتی کے خلاف درخواست پر وفاق کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اٹارنی جنرل کو معاونت کے لئے طلب کر لیا ہے۔ گزشتہ روز ایڈووکیٹ نثار علی کی درخواست کی سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ سینئر کنسلٹنٹ کو سیکرٹری قانون و انصاف کا چارج دیا جانا خلاف قانون ہے۔ راجہ نعیم اکبر کی تعیناتی نیب قانون کے تحت اختیارات کے غلط استعمال میں آتی ہے لہٰذا راجہ نعیم اکبر کی تعیناتی کو غیر قانونی قرار دیا جائے اور درخواست کے حتمی فیصلے تک انہیں کام کرنے سے روکا جائے۔ ابتدائی دلائل سننے کے بعد فاضل عدالت نے مذکورہ احکامات جاری کرتے ہوئے سماعت20اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

تازہ ترین