• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ اجلاس‘اسلام آبادمیں فرقہ واریت پر ارکان کا اظہار تشویش

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ ) سینیٹ میں گزشتہ روز ملک میں خصوصاً اسلام آباد میں فرقہ واریت کو ہوا دینے والے واقعات پر تفصیلی بحث ہوئی ‘پیپلز پارٹی کی سینٹر شیری رحمان کا کہناتھاکہ یہ بہت حساس معاملہ ہے ‘حکومت کو اس پرپالیسی بیان دینا چاہئے جبکہ مولاناغفورحیدری نےکہاکہ یہ حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ ان معاملات کو سنجیدگی سے دیکھے۔ پیپلز پارٹی کی سینٹر شیری رحمان نے عوامی اہمیت کے معاملہ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک میں مخصوص مسلک کے لوگوں کے خلاف ٹارگٹڈ تشدد کی مہم کو ہوا دی جا رہی ہے‘ 20ٹارگٹ کلنگ کی خبریں آئی ہیں۔ کل رات ایک بنک افسر کو مبینہ طور پر اس وجہ سے قتل کر دیا گیا،پاکستان میں انتہا پسندی کی روش افسوسناک ہے جو کہ اس جمہوری معاشرہ کے لیے خطر ناک ہے یہ بہت حساس معاملہ ہے حکومت کو اس سلسلہ میں پالیسی بیان دینا چاہئے ، جمہوریت اور اسلام ہر مذہب کے شخص کو اس کا حق دیتا ہے‘ایسے واقعات پاکستان کے تشخص کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔
تازہ ترین