آپ آف لائن ہیں
اتوار7؍ ربیع الاوّل1442ھ 25؍اکتوبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

حکمران جماعت سیاسی بھگوڑوں کا ٹولہ بن گئی ہے، لیاقت شباب

پشاور(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی پشاور کے ڈویژنل صدر و سابق صوبائی وزیر لیاقت شباب نے کہا ہے کہ اقتدار کیلئے ہر چڑھتے ہوئے سورج کے پجاری اور سیاسی وفاداریاں بدلنے والے سیاسی بھگوڑے پرویز خٹک کو پیپلز پارٹی کے خاتمے کی بڑھکیں مارنے کی بجائے اپنے ماضی پر نظر ڈالنی چاہئیے۔ پرویز خٹک اقتدار کیلئے آصف علی زرداری کی خوشامدیں کرتے رہے۔ وہ آفتاب احمد خان شیر پائو کے گن بھی گاتے رہے ۔ جنرل پرویز مشرف کے دور میں این آر او کرنے کے بعد پرویز خٹک کی طرف سے پرویز مشرف کے ریفرنڈم کی بڑھ چڑھ کر حمایت کی گئی جبکہ پرویز مشرف کے لئے نوشہرہ میں جلسہ بھی کروایا گیا۔ لیاقت شباب نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرویز خٹک کی طرف سے نوکری پکی کرنے کے لئے پیپلز پارٹی کے خاتمہ کی بڑھکیں ماری جا ریہ ہیں لیکن جنرل ایوب خان، جنرل یحییٰ خان، جنرل ضیا الحق اور جنرل پرویز مشرف پیپلز پارٹی کو ختم کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے۔ لیاقت شباب نے کہا کہ حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ہیں جبکہ حکمرانوں کی کشتی میں سوار سیاسی بھگوڑوں نے حکمرانوں کی کشتی سے چھلانگ لگانے کی تیاری مکمل کر لی ہے اگر پرویز خٹک کی طرف سے پیپلز پارٹی کے قائدین پر ذاتی حملے بند نہ کئے گئے تو جیالوں کی طرف سے ان کا گھیرائو کیا جائے گا۔

پشاور سے مزید