• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وٹامن ای جِلد کو خُوب صُورت، تروتازہ اور صحت مند رکھنے میں اہم کردارہی ادا نہیںکرتا ،بڑ ھتی عُمر کے اثرات روکنے میں بھی کمال کی تاثیر رکھتاہے۔ وٹامن ای ،بادام، پالک، سورج مُکھی کے بیج،مونگ پھلی ، بلیو بیری اور سبز پتّوں والی سبزیوں میں پایا جاتا ہے۔ جِلد کی خُوب صُورتی کے لیے تیار کردہ مصنوعات میں وٹامن ای لازمی عنصر کی حیثیت رکھتا ہے۔ 

ویسے تو مارکیٹ میں کئی کریمز اور فیس ماسکس دستیاب ہیں، جن میں وٹامن ای خاص طور پر شامل کیا جاتا ہے، تاکہ ان کے استعمال سے چہرہ کھلا کھلا، نکھرا نکھرا نظر آئے، مگر ہم ذیل میں وٹامن ای کے ساتھ چند ایسے قدرتی اجزاء سے تیار کیے جانے والے فیس ماسکس بنانے کے طریقے درج کررہے ہیں کہ جن کے استعمال سے ہر کوئی آپ کے چہرے کی تازگی و شادابی دیکھتا رہ جائے گا۔

٭ایک پیالے میں دو چائے کے چمچ پپیتے کا گُودا اور وٹامن ای کا ایک کیپسول اچھی طرح مِکس کرلیں۔پھر برش کی مدد سے آنکھوں کا حصّہ چھوڑ کر پورے چہرے پر30منٹ کے لیے لگائیں۔بعد ازاں ،ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھولیں۔ہفتے میں ایک بار یہ ماسک لگانے سے جہاںچہرے پر نکھارآئے گا،وہیں پانی کی کمی سے ہونے والے اثرات بھی کنٹرول ہوں گے۔

٭انڈے کا ماسک ہر طرح کی جِلد کے لیے مفید سمجھا جاتا ہے۔اگر اس میں وٹامن ای بھی شامل کرلیا جائے، تو اس کی افادیت مزید بڑھ جاتی ہے،جس کے لیے ایک پیالی میں اگر جِلد خشک ہو ،تو انڈے کی صرف زردی ،جب کہ چکنی جِلد کے لیے سفیدی الگ کرکے اس میں وٹامن ای شامل کرکے پھینٹ لیں۔ پھر برش کی مدد سے چہرے پر اچھی طرح لیپ کریں اور20منٹ بعد نیم گرم پانی میں کاٹن پیڈ بھگو کر چہرے سے ماسک اُتار لیں۔

٭دو عدد لیموں کا رس نکا لیں،پھر اس میں وٹامن ای کا کیپسول شامل کرکے پیسٹ بنالیں۔یہ ماسک چہرے کی جِلد کے مردہ خلیات ختم اور کُھلے مسام بند کرنے کے لیےاکسیر ہے۔

(عفّت رفیق ،سیال کوٹ)

تازہ ترین