• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابقہ ادوار میں صدر اور وزرائےاعظم کی مراعات سے متعلق انکشافات

اسلام آباد (آئی این پی)سابقہ ادوار میں صدر اور وزرائے اعظم کی مراعات سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات سامنے آ گئے، صدر اور وزرائے اعظم نے شاہانہ طرز زندگی کیلئے سرکاری خزانے کا بے دریغ استعمال کیا جاتا رہا۔

مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے ریکارڈ وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دیا۔جس میں بتایا گیا کہ صدر،وزرائے اعظم نے شاہانہ طرز زندگی کیلئے سرکاری خزانے کا بے دریغ استعمال کیا۔

سرکاری ریکارڈ کے مطابق ایک صدر مملکت نے اپنی عزیزہ کا گھر صدر ہاوس ڈکلیئر کیا جبکہ لاہور اور آبائی علاقوں میں کیمپ آفس قائم کر کے صدر ہاؤس ڈکلیئر کیا گیا۔

ریکارڈ میں بتایا گیا رورل سندھ سے تعلق رکھنے والے سابق صدر نے دو صدر ہاوس ڈکلیئر کیے اور ایک لاڑکانہ ریسٹ ہاوس اور دوسرا رتو ڈیرو کا بھٹو ہاؤس ڈکلیر کیا گیا جبکہ پنجاب سے ایک وزیراعظم نے ملتان اور لاہور سمیت 5مقامات پر وزیراعظم ہاوس ڈکلیئر کیا تھا۔ 

سرکاری ریکارڈ کے مطابق ایک وزیراعلی نے لاہور میں 7 مختلف کیمپ آفسز کو وزیراعلی آفس ظاہر کیا جبکہ ایک سابق وزیراعظم نے 83 کروڑ روپے صرف گھر کی دیوار پر لگا دئیے۔

تازہ ترین