• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیلاروس کے سیاسی بحران پرعالمی انسانی حقوق کونسل کا ہنگامی اجلاس

جنیوا (این این آئی )بیلاروس کی صورتحال پر بحث کے لیے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل کا ایک ہنگامی اجلاس ہوا۔ اغیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اجلاس کے موقع پر بیلاروس کے سفارت کاروں اوراس کے اتحادی ممالک نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق رپورٹوں کو روکنے کی کوشش تو کی تاہم کامیاب نہ ہو سکے۔ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل کی نائب صدر ندا الناشف نے اپنے خطاب میں کہا کہ بیلاروس میں ہزاروں گرفتاریوں اور تشدد کے سینکڑوں واقعات، جن میں بچوں پر تشدد بھی شامل ہے، کی اطلاعات ہیں۔ انسانی حقوق کی ایسی خلاف ورزیوں کا نشانہ ایسے شہریوں کو بنایا جا رہا ہے، جنہوں نے صدر لوکاشینکو کے چھٹی مرتبہ صدارتی عہدے پر انتخاب میں حصہ لینے کے خلاف احتجاج کیا تھا۔
تازہ ترین