آپ آف لائن ہیں
منگل15ربیع الثانی 1442ھ یکم دسمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

تھائی لینڈ، ہزاروں افراد کا حکومت کے خلاف مظاہرہ

بنکاک (اے پی پی) تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں ہزاروں مظاہرین نے وزیر اعظم پریوتھ چن اوچا کی حکومت کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے بادشاہت کے نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کیا۔برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق تھائی لینڈ میں جولائی کے وسط سے حکومت کو ہٹانے ، نئے آئین اور انتخابات کے مطالبے کے لئے جاری احتجاج گزشتہ روز سے شدت اختیار کر گیا ہے۔ہزاروں افراد ایک عوامی مقام گرینڈ پیلس کے بالکل سامنے جمع ہیں جہاں روایتی طور پر ریاستی تقاریب کا انعقاد ہوتا ہے۔ ان مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ بادشاہت پر تنقید کے خلاف لیز میجسٹ قانون کو ختم کیا جائے، اس کے علاوہ فوج کے معاملات پر بادشاہ کے آئینی اختیارات اور اس کے کنٹرول کو بھی کم کیا جائے۔

یورپ سے سے مزید