آپ آف لائن ہیں
بدھ10؍ربیع الاوّل 1442ھ28؍اکتوبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

مارول کومکس اب پاکستانی نژاد پہلی مسلم سپر ہیرو ’کمالہ خان‘ کے کردار پر ٹی وی سیریز بنائے گا

لاس اینجلس (اے پی پی) معروف امریکی سٹوڈیو مارول کومکس مارول کومکس پاکستانی نژاد مسلم سپر ہیرو کمالہ خان کے کردار پر ٹی وی سیریز بنائے گا، جس کے لیے پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے سمیت 4 ہدایت کاروں کی خدمات حاصل بھی کرلی گئی ہیں۔ امریکی ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے مارول سٹوڈیو کے ترجمان کیون فیجی نے بتایا کہ مسلم خاتون سپر ہیرو پر بنائی جانے والی ٹی وی سیریز کو ڈزنی پلس پر پیش کیا جائے گا اور اس سیریز کو بنانے کے لیے پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے، بھارتینژاد امریکی مسلم فلم ساز میرا مینن اور بیلجیم نژاد امریکی مسلم فلم ساز عادل ال عربی اور بلال فلاح کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں۔

یورپ سے سے مزید