• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب :خواتین اور بچوں سے اجتماعی زیادتی اور ریپ کے متعدد واقعات

کراچی(نیوز ڈیسک/نمائندگان جنگ) لاہور کے علاقوں گریٹر اقبال پارک، نشتر کالونی اور گوجرہ میں2لڑکیوں سمیت 3خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔شیخوپورہ کی تحصیل فیروزوالہ کے رہائشی جاوید کی 14سالہ بیٹی(م) گزشتہ روز ناشتہ لینے بازار گئی جسے محلے دار بلال ورغلا کر لاری اڈا کے قریب گریٹر اقبال پارک لے گیا، جہاں گیٹ نمبر 3کے نزدیک جھاڑیوں میں لیجاکر زیادتی کردی، لوگوں نے پکڑ کر ملزم بلال کو پولیس کےحوالے کردیا، پولیس نے لڑکی کاطبی ملاحظہ کرالیا۔ نشتر کالونی خالق نگر میںکھڈیاں ضلع قصور کی (ث) کو ناظم عرف ناجی اور اسکا ساتھی عثمان نوکری دلوانے کا جھانسہ دیکر خالق نگر دولو کلاں کی ایک بند پڑی خالی فیکٹری میں لے گئے اور زیادتی کے بعد فرار ہوگئے۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔جڑانوالہ کے تھانہ ستیانہ کے چک 433گ ب کا رہائشی اللہ دتہ اپنے ہی گائوں کی لڑکی معراج بی بی کیساتھ جڑانوالہ لاہور موٹر وے پھاٹک ایم تھری کے قریب کھڑا گفتگو کررہا تھاکہ چند نامعلوم اوباشوں نے پکڑ لیا۔ منت سماجت کے باوجود اوباشوں نے اپنے سامنے زبردستی غیراخلاقی حرکات کروا کر ویڈیو بنائی اور سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔ اے ایس پی بلال سلہری کے نوٹس پر تھانہ ستیانہ پولیس نے6دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے ایک ملزم بابر کو گرفتارلیا، دیگر کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ گوجرہ میںملزم ثاقب عرف چاند جوگی نے ساتھیوں حسن ،فیصل چیمہ ،اجمل بٹ اور علی تتلہ کے ہمراہ13سالہ (الف) کو کار پر اغواء کیا اور زیادتی کے بعد بے ہوشی کی حالت میں گھر کے باہر پھینک گئے ، بعد ازاں متاثرہ لڑکی کے ورثاء کو اسکی تصاویر وائرل کرنے کی دھمکیاں دینا شروع کردیں۔رحیم یار خان میں ملزم کی گھر میں داخل ہو کر لڑکی سے جنسی زیادتی، فاضل پور میں اٹھارہ سالہ یتیم لڑکی کے ساتھ دو افراد کی اجتماعی زیادتی، ساہوکا میں 16 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی، وہاڑی میں تین ملزمان کی کمسن بچے سے بدفعلی، جہانیاں میں خاتون سے اغوا کے بعد زیادتی، چنی گوٹھ میں امام مسجد کی سات سالہ بچی سے مبینہ زیادتی، لیہ میں کم عمر بچے سے زیادتی کی کوشش پر تھانہ سٹی میں مقدمہ درج، ملتان میں پولیس نے اغوا و زیادتی کے 2 مقدمات درج کرلیے۔ تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان میں ججہ عباسیاں کی رہائشی خاتون نے پولیس کو دی گئی شکایت میں بتایا کہ وہ اپنی 15 سالہ بیٹی کے ہمراہ رات کو گھر کے صحن میں سو رہی تھی کہ ملزم اللہ بچایا گھر میں داخل ہوا اور اسلحہ کی نوک پر اس کی بیٹی کو زیادتی کانشانہ بنایا، پولیس نے والدہ اقبال بی بی کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، فاضل پور میں بھٹو کالونی کی رہائشی اٹھارہ سالہ یتیم لڑکی کپاس کی چنائی سے فارغ ہو کر اپنے گھر جارہی تھی کہ دو ملزمان نے اسے گن پوائنٹ پر روک لیا اور جنسی زیادتی کی، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان الیاس اور امجد کو گرفتار کر لیا، ساہوکا میں مسلح ملزم نے محنت کش کی پندرہ سالہ بیٹی کو گن پوائنٹ پرزیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، غریب محنت کش کی درخواست پرساہوکا پولیس نے ملزم عابد کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا، لڑکی کو میڈیکل کیلئے آر ایچ سی ساہوکا بھجوا دیا گیا۔ وہاڑی کے موضع سرگانہ کے رہائشی ضمیر حسین کے 6 سالہ بیٹے سے ملزم محمد وسیم نے اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ ملکر جنسی زیادتی کی، بچے کی حالت خراب ہونے پر مکئی کی فصل میں ہی پھینک کر فرار ہو گئے، مترو پولیس نے بچے کا میڈیکل کرانے کیلئے قریبی آر ایچ سی بھجوا دیا۔ 116 ٹن آر کی خاتون اپنے بچوں کے ہمراہ جہانیاں جارہی تھی کہ راستہ میں ملزمان محمد رمضان، کشمیر خان، سلیم، الیاس، ملنگی پڑھیاڑ خاتون کو بیٹوں سمیت اغوا کرکے قاسم بیلہ ملتان لے گئے اور ایک کمرے میں محبوس کرکے ملزم محمد اسلم اور کشمیر خان نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ چنی گوٹھ میں امام مسجد کی سات سالہ بچی سے مبینہ زیادتی، والد کے پہنچنے پر بچی کو چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر مقامی پولیس اور ڈی ایس پی احمد پورشرقیہ موقع پر پہنچ گئے۔ بچی کو میڈیکل کیلئے آر ایچ سی چنی گوٹھ بھجوا دیا اور ایف آئی آر درج کرلی۔ لیہ میں کمسن بچے سے زیادتی کی کوشش پر تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ملتان پولیس نے اغوا و زیادتی کے 2 مقدمات درج کرکے کاروائی شروع کر دی۔ شکور نے پولیس بدھلہ سنت کو درخواست دی کہ طارق، اوزنگزیب دو ساتھیوں کے ہمراہ رات کو اسکے گھر داخل ہوئے اور اسکی بیٹی کو اغوا کرکے نامعولم مقام پر لے گئے جہاں طارق نے اسکی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ادھر جاوید نے پولیس قادر پوراں کو درخواست دی کہ کالو، صابر، اقبال وغیرہ اسکی بہن کو کار میں اغوا کرکے لے گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
تازہ ترین