• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیرپور:پولیس آپریشن،خطرناک گینگ سرغنہ سمیت 35 ملزمان گرفتار

خیرپور(بیورورپورٹ) پولیس نے ضلع کے مختلف علاقوں میں کومبنگ آپریشن کرکے خطرناک ڈاکو گینگ کے سرغنہ عمرن بھیو سمیت 35افراد کو گرفتار کرلیا ۔ یہ بات ایس ایس پی خیرپور امیر سعود مگسی نے پریس کانفرنس میں بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ ڈاکو عمران بھیو کشمور کندھ کوٹ کے علاقے کارہائشی ہے، جو کراچی پولیس کو 20 سے زائد ڈکیتی اور لوٹ مار کے مقدمات میں مطلوب تھا جبکہ سندھ کے دیگر علاقوں کی پولیس بھی اس کی تلاش میں تھی،جبکہ گرفتار کیے جانےوالے دیگر جرائم پیشہ افراد میں برکت علی بگٹی بھی شامل ہے وہ بھی کئی سنگین مقدمات میں مختلف تھانو ں کی پولیس کو مطلوب تھا ملزمان کے قبضے سے دو پستول دو چوری کی موٹر سائیکلیں اور منشیات بر آمد ہو ئی ۔انہوں نے بتایا کہ ملزمان سے پوچھ گچھ کے لیے سینئر پولیس افسران پر مشتمل ٹیم بنا دی گئی ہے جبکہ ڈاکو عمران بھیوکی گرفتاری سے کراچی پولیس کو مطلع کردیا گیا ہے۔ انہوں نےکہا کہ جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری کےلیے آپریشن جاری رکھا جائے گا ۔
تازہ ترین