• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا، ملک میں 640نئے کیسز، ایک مریض جاں بحق

کورونا، ملک میں 640نئے کیسز، ایک مریض جاں بحق 


راولپنڈی، اسلام آباد(نمائندگان جنگ) این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے640مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے اور ایک مریض اسپتال میں جاں بحق ہوا، 34 ہزار 544 ٹیسٹ کیے گئے ہیں، متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 5 ہزار 671 ہے جبکہ اب تک صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 92 ہزار 303 ہو چکی ہے، فعال کیسز کی تعداد 7 ہزار رہ گئی، آزاد کشمیر اور بلوچستان میں کوئی بھی مریض اس وقت وینٹی لیٹرز پر نہیں جبکہ ملک بھر میں 106 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں، جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 416 ہے، اب تک ملک بھر میں وائرس کے 31 لاکھ 60 ہزار 924 ٹیسٹ کیے گئے، اس وقت علاج کیلئے مختص 735 اسپتالوں میں 837 مریض زیر علاج ہیں۔

تازہ ترین