اسلام آباد (اے پی پی) سپریم کورٹ نے سندھ پولیس کے آفیسر سیّد بھنل شاہ کی نوکری پر بحالی کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ چیف جسٹس گلزار احمد نے درخواست گزار کے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ جسے خلاف اتنے پرچے ہوں اسکو کیسے نوکری پر بحال کریں۔ پیر کو چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سندھ پولیس کے آفیسر سید بھنل شاہ کی نوکری پر بحالی سے متعلق دائر درخواست پر سماعت کی۔