• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن کی تحریک کسی سگنل کا نتیجہ بھی ہوسکتی ہے،تجزیہ کار

’اپوزیشن کی تحریک کسی سگنل کا نتیجہ ہوسکتی ہے‘


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال متحدہ اپوزیشن کا ڈیموکریٹک الائنس، حکومت کو 10دن کا الٹی میٹم، نواز شریف کی جارحانہ تقریر، کیا نواز شریف لندن میں رہ کر اپوزیشن کی تحریک کو کامیاب بناسکتے ہیں؟ 

کاجواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ،1970کے بعدسے تمام الیکشن پرسوالیہ نشان ہیں، اثرانداز ہوا گیا، سیاسی انجینئرنگ کی گئی۔

حسن نثار نے کہا کہ عمران خان دو سال کی جدوجہد کے بعد ڈیلیور کرنے کی پوزیشن میں نظر آرہا ہے، یہ دیکھ کر اپوزیشن کی فرسٹریشن انتہاؤں کو پہنچ گئی ہے جو تباہ کن بھی ہوسکتی ہے۔

اپوزیشن کی تحریک کسی سگنل کا نتیجہ بھی ہوسکتی ہے کیونکہ بقول نواز شریف مقابلہ عمران خان نہیں کسی اور کے ساتھ ہے۔

یہ کیسی جمہوریت ہے ذوالفقار علی بھٹو، بینظیر بھٹو اور پھر آدھا بھٹو بلاول بھٹو دوسری طرف نواز شریف، سگا چھوٹا بھائی اور آگے نواز شریف کی صاحبزادی ہیں،اپوزیشن کا پورا ایکشن پلان ایک کیمرہ ٹرک ہے۔

تازہ ترین