• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جھگڑے میں ایک شخص قتل، نالے سے نوجوان کی لاش برآمد

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں دوافرادجان کی بازی ہارگئے۔تھانہ ریس کورس کے علاقہ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ایس ایچ اوریس کورس انسپکٹرمیاں عمران عباس نے بتایاکہ استاسب کابیٹاعبدالرحمٰن بکرامنڈی کے علاقہ میں واقع عبداللہ رینٹ اے کارکے مالک وجاہت کے گھرکام کرتاہے جہاں رقم وغیرہ چوری ہوئی جس کاشبہ عبدالرحمٰن پرکیاگیااوراسے چوکی شاہ فیصل پولیس پوچھ گچھ کے لئے لے گئی اس پراستاسب اپنے بیٹے عبداللہ کے ہمراہ رینٹ اے کارپر آیا جہاں لڑائی جھگڑے کے دوران استاسب نے فائرنگ کی ،فائربیچ بچاؤکرانے والے جعفر ولد ملک منیر کولگاجس سے وہ شدیدزخمی ہوکردم توڑ گیا۔ پولیس نے استاسب اوراس کے بیٹے عبداللہ کوگرفتارکرلیا۔تھانہ صدربیرونی کے علاقہ لادیاں چکری روڈپر ایک نالے سےدوروزسے لاپتہ نوجوان کی نعش برآمدہوئی ریسکیو1122کے ترجمان کے مطابق25سالہ عدنان بشیرکی لاش پیرکوپانی سے نکالی گئی ۔ادھرچوکی چکری کے انچارج نے بتایاکہ عدنان بشیرواپڈامیں ملازم تھاجوہفتہ کے روزسے لاپتہ تھاجس کے اغواءکی ایف آئی آرگذشتہ روزدرج کی گئی تھی ۔اس کاپوسٹ مارٹم کرالیاگیاہے رپورٹ ملنے پرموت کی وجہ کاتعین ہوسکے گا۔
تازہ ترین