• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کواپنے حقوق کیلئے متحد ہونا پڑیگا،الطاف شکور

کراچی ( پ ر ) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے کہا ہے کہ ملک میں حقیقی تبدیلی لانے اور عام لوگوں کو اپنے حقوق کے لئے متحد ہونا پڑے گا۔ جب تک سیاست کی باگ ڈور اشرافیہ کے ہاتھ میں رہے گی عام آدمی کو حق نہیں مل سکتا۔ وہ پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے زیر اہتمام مہران ٹاؤن کورنگی میں جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پرپاسبان کے وائس چیئرمین اعظم منہاس، سردار ذوالفقار، کلیم اللہ ملک۔ میاں ریاض، حافظ محمد امجد اور دیگر رہنما موجود تھے۔ الطاف شکور نے کہا کہ بااثر آدمی بڑے بڑے جرائم کر کے لندن بھاگ جاتے ہیں اور عوام ناکردہ گناہوں کی سزا بھگتتے رہتے ہیں۔ پاسبان اقتدار میں آکر ریاست کی نگاہ سے امیر وغریب کا فرق ختم کر دے گی جب تک ہم عوام متحد نہیں ہوں گے کرپٹ حکمران ہمارے سروں پر مسلط رہیں گے۔
تازہ ترین